اتوار، 21 جون، 2020

پرواسی بہاری مزدور 2000 روپئے حاصل کریں

حکومت بہار نے بہار سے باہر پھنسے بہاریوں کے لئے کورونائی عہد کووڈ 19 کے دور میں 1000 روپئے کی راحت دینے کا اعلان کیا تھا۔ بہت ساروں کو راحتی پیکیج کی یہ رقم مل بھی گئی ہے۔ جن جن لوگوں نے اپلائی کیا تھا تقریباً سبھوں کے اکاونٹ میں یہ پیسہ پہنچ چکا ہے۔ 

اسی طرح ایک جون سے پہلے بہار کے جو باشندے کورنٹائن سینٹر میں رکے تھے، حکومت بہار نے ان لوگوں کے لئے بھی الگ سے 1000 روپئے دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لئے کورنٹائن سینٹر پر بعض جگہ نقد کی شکل میں کچھ لوگوں کو یہ راحتی امداد دی گئی وہیں اکثر لوگوں سے ان کا بینک اکاؤنٹ اور آدھار نمبر لے لیا گیا تھا۔ 

دونوں صورتوں میں جن لوگوں کو یہ امداد اور روپئے نہیں ملا ہے وہ ابھی بھی لے سکتے ہیں۔ 

طریقہ بہت ہی آسان ہے۔ 

اس کے لئے حکومت بہار کی دیزاسٹرمیجنمنٹ محکمہ کے ویب سائٹ پر جاکر اپنے آدھار اور اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت کی ہے۔ 

اس طرح کریں اپلائی 
سب سے پہلے آپ نیچے کی لنک پر کلک کریں







یہاں آپ کو تین چار آپشن نظر آئیں گے۔ سب سے اوپر میں لاک ڈاؤن کے زمانے میں جن لوگوں نے 1000 روپئے کے لئے اپلائی کیا تھا اور اکاؤنٹ نمبر غلط درج ہوجانے کی وجہ سے ان کے پاس پیسہ نہیں پہنچ پایا ہے وہ یہاں کلک کرکے اپنے اکاؤنٹ نمبر اپ دیٹ کرسکتے ہیں۔ 

جب اس پر کلک کریں گے جو آپ کے سامنے ایک نیا ونڈو کھل کر آئے گا جس میں ضلع، بلاک اور پنجایت کے انتخاب کا آپشن ہوگا وہیں موبائل نمبر بھی طلب کرے گا۔ تصویر ملاحظہ کریں۔ 


یہاں آپ اپنی تفصیلات درج کرسکتے ہیں۔ 
اسی طرح جو لوگ کورنٹائن سینڑ میں رہے ہیں اور ابھی تک ان کے اکاؤنٹ میں پیسہ نہیں آیا ہے جو چوتھے آپشن پر کلک کریں 


یہاں کلک کرنے کے بعد ایک نیا ونڈو کھلے گا اور آپ سے ضلع، بلاک، پنچایت، کورنٹائن سینٹر اور وارڈ نمبر مانگا جائے گا۔ 
کلک کرنے کے بعد رجیکٹ لسٹ کھل جائے گا جہاں آپ اپنا نام دیکھ سکتے ہیں اور اب تک آپ کے پاس پیسہ کیوں نہیں پہنچا اس کی وجہ جان سکتے ہیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں: