نظیم ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ شکرپور کی پہلی میٹنگ بحسن وخوبی اختتام پذیر
درجنوں فضلائے شکرپور نے باہم متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور چار نکاتی لائحہ عمل مرتب کیا
دربهنگہ ضلع کے شکرپور بهروارہ میں واقع دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ ریاست بہار کے ممتاز مدارس میں شمار کیا جاتا ہے، تعلیمی میدان میں اس کی خدمات بیش بہا اور قابل تعریف ہیں، جس کا اندازہ ملک وبیرون ملک پهیلے اس کے فضلا کے روشن کارناموں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے - گزشتہ شب مدرسہ طیبہ قاسم العلوم بردی پور دربهنگہ میں مدرسہ اسلامیہ کے درجنوں قدیم وجدید فضلا کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی - میٹنگ کا افتتاح قاری شاہد ضیا کے تلاوت کلام پاک سے ہوا، وہیں مولانا خورشید بردی پوری و مولانا احمد حسین قاسمی بردی پوری نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا- میٹنگ کی صدارت مولانا ظفر امام نستوی قاسمی نے کی- مولانا احمد حسین قاسمی نے میٹنگ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد ایک تنظیم کی بنیاد رکهنی ہے، ایک جماعت بنانی ہے اور ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنا ہے جس سے سماج کے اندر تعلیمی، معاشرتی اور رفاہی میدان میں ایک انقلاب لایا جاسکے، اس کے تئیں لوگوں میں بیداری لائی جاسکے- مولانا خالد ضیا صدیقی نے تنظیم کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک کام انفرادی طور پر یا کوئی حرکت فرد واحد سے اتنا متاثر نہیں کرتی اور اس کا نتیجہ اتنا بارآور نہیں ہوتا جتنا کہ کسی تنظیم یا جماعت کے اجتماعی کام سے ہوتا ہے - وہیں مولانا دبیر قاسمی نے تنظیم و جماعت کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی -
میٹنگ میں متعدد امور پر غور وفکر کیا گیا اور باتفاق مندرجہ ذیل چارنکاتی لائحہ عمل مرتب کیا گیا -
1__ مدرسہ اسلامیہ کی ہمہ جہت خدمت اور تعاون
2__ مدرسہ کے فضلا سے باہمی ربط اور ان کا حسب حال تعاون
3_ باہم علمی و تحقیقی کاموں کی تقسیم وتحریک
4_ تنظیم کے پلیٹ فارم سے مختلف علاقوں میں دینی ورفاہی خدمات اور معاشرے میں تعلیم کا فروغ
میٹنگ کے شرکا میں مولانا ظفر امام، مولانا خالد ضیا ندوی، مولانا شاہد وصی، خورشید احمد، مولانا محمود الحسن، مولانا شاہد ضیا، مولانا سرفراز احمد، مولانا شافع عارفی، مولانا دبیر احمد، مولانا نعمان احمد، مولانا احمد حسین، مولانا عارف اقبال، مولانا سفیان احمد، مولانا عمر عالم، مولانا منت اللہ، مولانا مبین احمد سعیدی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں -
میٹنگ میں شریک احباب مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے |
میٹنگ میں شریک احباب مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے |
میٹنگ کی جذباتی رپورٹ ::------------ جو مولانا خالد ضیا الندوی کے رشحات قلم سے نکلی۔۔ آپ بھی ملاحظہ کریں
دل ونظر کی جان تھا وہ دور جو گزر گیا
احباب گرامی قدر!